International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, September 9, 2008

صدر آصف زرداری کی حلف برداری آج ایوان صدر میں ہوگی




اسلام آباد ( اے پی ایس )آصف علی زرداری پیر کے روز ایوانِ صدر منتقل ہو گئے ہیں۔پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری آج منگل کے روز ایوانِ صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عبدالحمید ڈوگر نو منتخب صدر سے حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے ہو گی۔تقریب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ، تینوں مسلح افواج کے سربراہاں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔ افغان صدر حامد کرزئی نو منتخب آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پر تقریب میں شریک ہوں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد تینوں مسلح افواج کی طرف سے نو منتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔تقریب کے بعد صدر آصف علی زرداری ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی کابینہ کے ارکان، چئیرمین سینیٹ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر، جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے۔ اس سے پہلے پیر کے روز نو منتخِب صدر آصف زرداری نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف آصف علی زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دینے کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر اسلام آباد آئے اور ایوان وزیراعظم میں دونوں جماعتوں کے وفود کے درمیان مختصر رسمی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ نو منتخب صدر پہلے ہی ایوانِ صدر منتقل ہو چکے ہیں۔ پیر کے روز ان کی ایوان صدر آمد کے موقع پر بکروں کی قربانی کی گئی۔

No comments: