

مواخذہ بھی اب ڈرامہ نکلا ہے راقم الحروف نے تو مواخذہ کے حوالے سے پہلے دن اپنے ایک کا لم میں لکھ دیا تھا کہ" عوام کے ساتھ ایک اور دھوکہ" حکمران اتحاد مشرف کا مواخذہ آر ٹیکل 47کے تحت کر رہا ہے ۔ آڑٹیکل47 میں صدر کو نہ تو کو ئی سزا ہو سکتی ہے اور نہ ہی کوئی ٹرائل کیا جا سکتا ہے البتہ مشرف کا میڈیا ٹرا ئل کیا گیا ہے اور پا کستان کے عوام جو مشرف کو اس وقت نفرت کی علامت سمجھتے ہیں۔ حکمران اتحاد نے نہ صرف ان کے جذبات سے کھیلنے بلکہ انھیں پورا پورا بے و قوف بنایا ہے۔ مشرف پر آرٹیکل چھ لا گو ہوتا ہے جس کی سزا موت یا عمر قید ہے اس کیلئے حکمران اتحاد میں ہمت نہیں کہ وہ مشرف کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔ قوم اپنے فیصلے خود کرے ۔ پارلیمنٹ اور صدرکے اختیارات میں توازن پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ حکومت کو عوام نے نظام کی تبدیلی کا مینڈیٹ دیاہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو نا چاہیے عوام اداروں کے اختیارات میں توازن چاہتے ہیں حکمران اتحاد پارلیمنٹ کی بالادستی بحال کرے۔ کیونکہ عوام نے مخلوط حکومت کو پارلیمنٹ کی بالادستی ، عدلیہ کی آزادی اور 1973ء کا آئین اصل شکل میں بحال کرنے کا مینڈیٹ دیاہے اگرچہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے یقین دہا نی کرائی ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو مجروح نہیں ہونے دیں گے اس کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں امن وامان کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ وقت آگیاہے کہ قوم اپنے فیصلے خود کرے اور اس ضمن میں ضروری ہے کہ جنوبی وزیرستان میں امریکی فوجی کاروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔پاکستانی و امریکی افواج کی طرف سے کئے جانے والے آپریشنز کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کو فوراً ان کے گھروں میں پہنچانے کا بندوبست کر کے ان کا نقصان پورا کیا جائے۔ جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران اپنی کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے جنرل (ر)مشرف کو محفوظ راستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔تمام کرپٹ اور قاتل عناصر کا بلاامتیاز احتساب ہونا چاہئیے امریکہ سوات اور باجوڑ میں پاکستانی حکومت کی منظوری سے کاروائیاں کررہا ہے جو نہ صرف ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ ہے بلکہ کاروائیوں کے نتیجے میں معصوم،بے گناہ اور نہتے پاکستانی عوام کا جانی و مالی نقصان بھی ہورہا ہے اوروہ بے گھروبے سروسامان ہورہے ہیں۔مفاد پرست حکمرانوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی سالمیت و خود مختاری اور پاکستانی عوام کو امریکہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر پاکستانی علاقوں میں فوجی کاروائیاں کررہا ہے پاکستان کے عوام نے اس امر کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میںامریکی اور پاکستانی افواج کی کاروائیوں کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانیوں کے جانی و مالی نقصان کو پورا کیا جائے اور بے گھر ہونے والے افراد کوواپس ان کے گھروں میں بسایا جائے۔ جبکہ ملک بھر کے ملک میں روپے کی بے قدری زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی ، عدم سرمایہ کاری اور سرمائے کی بیرون ملک منتقلی کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھوس اقدامات کے ذریعے اس رحجان کی حوصلہ شکنی کی جائے پٹرول ، ایندھن اور توانائی کے اخراجات میں کمر توڑ اضافے کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں پٹرولیم مصنوعات کے نرخ منافع خوری کے بجائے عالمی منڈی کے مطابق کم کر کے عوام کو سہولت دی جائے ملک میں روز افزوں بے روز گاری ، غربت ، مہنگائی ، بد امنی ، لاقانونیت اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے جائیں۔ صوبہ سرحد میں جو کچھ ہو رہاہے اس میں ہمارے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل شامل ہیں انہوں نے ہمارے ملک میں آگ لگائی ہوئی ہے جس کا اعتراف مشیر داخلہ رحمن ملک بھی اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ سرحد پار بھی دہشت گردوں کے رابطے ہیں۔آج بھی وقت ہے ہم سب متحد ہو جائیں حامد کرزئی جو خود اپنے کمرے سے باہر نہیں نکل سکتا وہ بھی پاکستان پر الزام لگا رہاہے۔ آج حالات جس نہج پر پہنچ گئے ہیں پہلے کبھی نہیں پہنچے تھے ہمارے ملک کے اندر سے ہی ملک کو اسلام اور ملک دشمنوں کے تابع کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں مگر جب تک پاکستان کے محب وطن عوام زندہ ہیں ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ۔آج ملک کے جو حالات ہیں ان میں قوم میں اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے۔ آج پاکستان میں قیادت کا فقدان ہے یہاں قحط و رجال ہے یہاں اچھے انسانوں کا قحط ہے۔اے پی ایس

No comments:
Post a Comment