
قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ خود کش حملوں کی بنیادی وجہ امریکی جنگ پاکستان میں لانا ہے ، افتخار محمد چوہدری کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ این آر او ہے نواز شریف پنجاب حکومت کی قربانی دے کر صدارتی الیکشن کور کوا سکتے ہیں، میاں شہباز شریف اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس دے کر پنجاب اسمبلی توڑ سکتے ہیں، جماعت اسلامی امریکہ کی پردوردہ اور انگریزوں کے مراعات یافتہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے ابن الوقت سیاستدانوں کے مقابلے میں وطن عزیز کو اچھی حکومت اور بہترین قیادت فراہم کر سکتی ہے آصف زرداری کو صد ر بنانے کا فیصلہ فوج کی مداخلت کے لیے راستہ صاف کرنے کا ایک عمل اور شازش ہے اس کے نتیجے میں پیپلز پارٹی کبھی نہ چل سکے گی اور نہ ہی ان سے حکومت ہو سکے گی لوگ ان کے مخالف ہو جائیں گے، امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان میں کمزور حکومتیں قائم رہیں اسے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو قوم کو امریکی خوشنودی کے لیے قتل کر سکے چند با اثر افراد نے رشوت کے کھربوں روپے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں یہ حکومتیں یہ رقم ہمیں واپس کر دیں تو ہمارے سارے مسائل حل ہو جائیں گے پاکستان میں دنیا کی ہر نعمت موجود ہے ہمیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ، این آر او چوہدری افتخار کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور آصف زرداری آئندہ صدارت کے امید وار ہیں حکمران عوام کو بتائیں کہ این آر او کس قانون کے تحت جائزہے، پوری دنیا میں جاری فساد کی امریکہ کی بالا دستی قائم کرنے کی وجہ سے ہے امریکہ ہر کام میں اپنی مرضی چلانے کو اپنا حق سمجھتا ہے اس بناء پر دنیا امن سے مرحوم ہے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے میں ان کے ایئر پورٹوں سے طیارے اڑے وہاں سازش تیار ہوئی ، اور مورو الزام افغانستان کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں مکین نہتے مسلمانوں کو ٹھہرا دیا گیا، امریکہ نے اپنی ہی بنائی گئی طالبان حکومت کو دنیا میں اپنی دہشت قائم کرنے کے لیے تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، امریکہ کے ایک ادنیٰ سرکاری افسر کے اشارے پر پاکستان کا کمانڈو جرنیل صدر ڈھیر ہو گیا اور اس نے امریکہ کی جانب سے دیئے گئے 8نکات میں سے اپنے پاس سے مزید 2شامل کر کے ان کو حیران کر دیا اور افغانستان کے بے گناہ اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام کے لیے اپنے ایئرپورٹ ، لاجسٹک سیل، فضائی حدود اور ہر طرح کی مراعات ان کے سامنے رکھ دیں امریکی صدر بش کے مظالم کے خلاف مشرف نے گھنٹے ٹیک دیئے تھے امریکہ کی نفرت اور بدامنی کو پاکستان میں لایا گیا آج تمام خود کش حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں جن میں اب تک ہزاروں بے گناہ لوگ شہید ہو چکے ہیں اس جرم میں نہ صرف سابق صدر مشرف بلکہ بعض فوجی جرنیل بھی شامل ہیں لال مسجد ، جامعہ حفصہ آپریشن جو ایک ایس ایچ او کی سطح کا کام تھا صرف امریکہ کو خوش کرنے کے لیے بے گناہ معصوم بچوں اور بچیوں کو نہ صرف فاسفورس بم بلکہ بارود کی بوچھاڑ کر کے شہید کیا گیا اور مسجد کا تقدس بھی پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دی گیا یہ سب امریکہ کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا کہ ہم امریکہ خوشنودی کے لیے نہ صرف اپنے معصوم بچوں کا قتل بلکہ مسجد کا تقدس بھی پامال کر سکتے ہیں آ ج حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور پاکستان سے محبت کرنے والے قبائلوں کو اپنی ہی افواج نہ صرف موت کے گھاٹ اتار رہی ہیں بلکہ ان کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے۔ اس بناء پر پورا باجوڑ شمالی اور جنوبی وزیر ستان سمیت قبائلی علاقے خالی ہو چکے ہیں ظلم کا انتہا کی جارہی ہے امریکی پالیسیاں افغانستان ، عراق اور دوسرے ممالک میں بری طرح پٹ چکی ہیں اسرائیل کو برقرار رکھنے لیے مسلمانوں پر ظلم وستم امریکہ طویل عرصے تک برقرار نہیں رکھ سکے گا، ہم نے بھارت کی کشمیر کے معاملے میں بالا دستی قبول کر لی ہے پوری کشمیری قوم اس وقت اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہے ان کو تقویت پہنچانے کا یہ سہنری موقع تھا تاہم حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں، دیر میں جماعت اسلامی کے تین لاکھ سے زائد مرد و خواتین کا اجتماع حکومت کی آنکھیں کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ اے پی ایس

No comments:
Post a Comment