International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Thursday, July 31, 2008

معزول ججوں کی بحالی تک تحریک جاری رکھی جائے گی ۔ ریلی سے رہنماؤں کا خطاب

لاہور ۔ 14 اگست تک معزول جج بحال نہ کئے گئے تو وکلاء قیادت تحریک کو فائنل راؤنڈ میں داخل کرنے کیلئے لائحہ عمل دے گی ۔ پی سی او ججوں کو کسی بھی صورت تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ وکلاء اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ وکلاء اتحاد کو برقرار رکھیں اور وکلاء میں انتشار پیدا کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار وکلاء رہنماؤں نے وکلاء کی ہفتہ وار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ریلی کی قیادت لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر انور کمال نائب صدر میاں اسلم اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جاوید امین چوہودری نے کی ۔ ریلی میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر میاں مرغوب احمد رکن صوبائی اسمبلی سید اشتیاق جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم تحریک انصاف خاکسار تحریک اور دیگر سیاسی رہنماؤں و کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ قبل ازیں ریلی کا آغاز ایوان عدل سے ہوا ۔ ریلی جی پی او چوک پہنچی تو لاہور ہائیکورٹ سے بھی وکلاء کی بڑی تعداد ریلی میں شامل ہو گئی ۔ دریں اثناء لاہور ہائیکورٹ سمیت وکلاء نے تمام ماتحت عدالتوں میں عدالتی کام کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ وکلاء رہنماؤں نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ کسی بھی صورت عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی سے دستبرداری اختیار نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے بھی مطالبہ کیا کہ اب دوہرا کردار چھوڑ کر واضح حکمت عملی اختیار کرے اور وکلاء تحریک میں بھرپور طور پر شامل ہو جائے

No comments: