پاک افغان سرحد پر پاکستانی علاقوں کے قریب اتحادی فوج کے دستوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیااسلام آباد۔ پاک افغان سرحد پر پاکستانی علاقوں کے قریب اتحادی فوج کے دستوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ افغانستان سے فائر کئے گئے تیس مارٹر گولے پاکستانی علاقے بانگ دار میں آگرے۔شمالی وزیرستان کے علاقوں غلام خان ،سیدگی ،الوڑہ منڈی اور شوال سے ملحق افغان علاقوں میں اتحادی فوجیوں کی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق ان علاقوں میں اتحادی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی نقل وحرکت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پایا جاتاہے ۔ادھر صوبہ پکتیکا میں نیٹو کے کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا جس کے بعد اتحادی فوج نے رات بھر مارٹر گولے فائر کئے جن میں سے تیس گولے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام کے مقام بانگ دار میں جاگرے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں پر بغیرپائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ رات بھر جاری رہا،عینی شاہدین کے مطابق جاسوس طیاروں کی تعداد دو تھی۔جنوبی وزیرستان سے ملحق علاقے جنڈولہ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دوافراد کو گرفتار کرلیا۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment