ٹوکیو + نئی دہلی ۔ جاپان نے بھارت میں مسلسل بم دھماکوں کے بعد جمعرات کو اپنے شہریوں کو نئی دہلی میں ممکنہ بم دھما کوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بم دھماکں کے پیش نظر عارضی طورپر سفارتخانہ بند کر دیا جائے گا ۔ جاپانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کے روز ایک ای میل ملی جس میں دارالحکومت کے علاقے سروجینی نگر کے مصروف ترین مارکیٹ میں دھما کے کی دھمکی دی گئی ہے ۔ نئی دہلی میں جاپانی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پرایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے مزید اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ریلوے سٹیشن ، مارکیٹس ، بس اڈے اور مذہبی ادارہ جات جیسے مصروف ترین مقامات پر جانے سے اجتناب کریں ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سفارتخانہ عارضی طورپر بند رہے گا۔ کیونکہ اس کا کونسلر شعبہ غیر محفوظ ہے۔ ادھر ٹوکیو میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاپانی سفارتخانہ کو دھمکانے والی ای میل بھیجی گئی ۔ ترجمان نے مزید تفصیل بتانے سے انکارکردیا کہ جاپانیوں کو کہاں اورکیوں نشانہ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے بم دھماکوں میں 49 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے تھے
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment