International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Thursday, July 31, 2008

ترکی ١٣غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں برآمد

انقرہ ۔ استنبول کے مضافات سے تیرہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی لاشیں ملی ہیں۔یہ لاشیں استنبول کے مضافات میں کھیتوں میں پھینک دی گئی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ یہ غیر قانونی تارکین وطن سانس بند ہونے سے اس وقت ہلاک ہوئے جب انہیں ایک ٹرک میں لاد کر خفیہ طریقے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ انسانی سمگلر ان غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں استنبول کے مضافات میں کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ ایک مقامی شخص نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان تیرہ لاشوں اور ایک سو تیس زندہ غیر قانونی تارکین وطن کو ایک ٹرک میں لاد کر علی الصبح وہاں پہنچایا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ انسانی سمگلر ان ہلاکتوں سے بوکھلا کر ان لاشوں اور زندہ غیر قانونی تارکین وطن کو پھینک کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس وہاں سے فرار ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کو تلاش کر رہی ہے۔ ترکی ایشیا سے مغربی یورپ آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کے روٹ میں پڑتا ہے اور وہاں ہر روز بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا جاتا ہے۔ غیر قانونی تارکینِ وطن یا تو ترکی سے زمینی راستے سے یونان پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں یا پھر انہیں پْرانی کشتیوں میں لاد کر یونان یا ترکی پہنچایا جاتا ہے اور اس دوران کئی تارکین وطن حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔

No comments: