International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

عوام پر ایک ایک دن بھاری گزر رہا ہے۔ چو د ھری پر ویز الہی



لاہور ( چو دھری محمد اقبال) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وہ دن دور ن ہیں جب مہنگائی‘ بیروزگاری‘ بد امنی اور عوام کے دیگر مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کرنے‘ انتقامی کارروائیاں کرنے‘ چھوٹے چھوٹے ملازمین سے بھی تبادلوں کے پیسے لینے اور ایک بار پھر دونوں ہاتھوں سے دولت سمیٹنے والے ملک سے بھاگ جائیں گے اور ملک پر ایک بار پھر ان لوگوں کی حکومت ہو گی جو عوام کا جینا مشکل بنانے کی بجائے ان کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انتقامی کارروائیوں میں حکومت کا ساتھ دینے والے انتظامی اور پولیس افسر یاد رکھیں کہ اس بار انہیں معاف نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر گجرات میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ جس میں کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ انہیں دریائے چناب کے پل سے ایک بڑے جلوس کی شکل میں ظہور پیلس تک لایا گیا۔ 10 کلومیٹر لمبے راستے میں جگہ جگہ لوگوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں برسائیں۔ اس موقع پر بڑے جذباتی مناظر دیکھنے میں Èئے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ‘ چودھری شجاعت حسین زندہ باد کے علاوہ وزیراعظم پرویزالٰہی کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور Èتش بازی بھی کی گئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چند ماہ میں اتحادی حکمرانوں نے ملک کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں اسے اندرونی اور بیرونی خلفشار میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ کے پانچ سالہ دور میں ملک میں وہ ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے جو گذشتہ 50 سالوں میں نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا ایمان ہے کہ انسان کی سوچ ٹھیک ہو تو اللہ تعالیٰ خود بخود راستہ بنا دیتا ہے اور ہم نے اپنے دور میں لوگوں کی مشکلات حل کرنے کیلئے دن رات ایک کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو Èئے ہوئے چار ماہ ہو چکے ہیں لیکن عوام پر ایک ایک دن بھاری گزر رہا ہے۔ عوام با شعور ہیں وہ ہماری حکومت کی پانچ سالہ کارکرگی اور موجودہ حکومت کے کاموں سے اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس نے عوام کیلئے کیا کیا ہے۔ Èج قیمتیں ہمارے دور سے پانچ گنا زیادہ ہیں ہم نے ملازمتیں دیں اور یہ لوگوں کو ملازمتیں دے کر بے روزگار کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک منحوس جماعت ہے یہ جب بھی برسر ا قتدار Èتی ہے ملک سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ ہمارے مسلم لیگ کے دور میں ہسپتال‘ سڑکیں‘ یونیورسٹیاں‘ سکول‘ اور بے شمار ترقیاتی منصوبے بنے لوگوں کو میٹرک تک مفت تعلیم دی Èج موجودہ حکمرانوں نے صرف چند ماہ کے دوران ملک کا یہ حال کر دیا ہے کہ ہر طرف رونا ہی رونا ہے۔ بے روزگاری اور بھوک سے تنگ لوگ بچوں سمیت خودکشیاں کر رے ہیں اور بچوں کو فررخت کرنے کی خبریں پڑھ کر ہر ہر پاکستانی کے رونگٹے کھڑے ہو رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوام نے ان لوگوں کو اپنے مسائل کے مداوے اور فلاح و بہبود کیلئے ووٹ دیے مگر ان حکمرانوں نے غریب کے ووٹ کا احترام نہ کیا ان کی فلاح و بہبود کے کام کرنے کی بجائے ان کا جینا محال کر دیا ہے۔ ان حکمرانوں کا عوام کی بھلائی کی طرف کوئی د ھیان نہیں ہے ان کا دھیان تبادلوں سے پیسے لینے کی طرف زیادہ ہے۔ یہ پٹواریوں سے تبادلوں کے پیسے مانگ رہے ہیں۔ Èج ان سے تنگ پٹواری بھی ہڑتال پر ہیں۔ ان لوگوں کا بس چلے تو یہ لوگوں کو کھلی ہوا میں سانس بھی نہ لینے دیں اورر ہوا سے بھی پیسے نکال لیں۔ یہ پیسے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ نشہ کے عادی لوگوں کی طرح ان کو پیسے بٹورنے کی عادت پڑ چکی ہے ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں گجرات میں جو ترقی ہوئی اور امن و ا مان قائم ہوا لوگوں کے سامنے ہے اور اہل گجرات یہاں ہونے والی قتل و غارت سے پریشان ہیں اور کوئی گھر سے نکل کر شام کو واپس عزت سے گھر È جائے تو وہ خدا کا شکر ادا کرتا ہے۔ ہمارے دور میں ہمارے مخالفین پلازے بناتے رہے ہم نے انہیں کھلی چھٹی دئیے رکھی کہ وہ ملک میں سرمایہ لگائیں مگر انہوں نے Èتے ہی منگووال کی تاریخ دہرا دی ہے اور بس پر فائرنگ کر کے لوگوں کو مار دیا ہے۔ مسلم لیگیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شام کو بیٹھ کر یہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے Èج کتنے پرچے کروا کر کتنے مخالفین کو گرفتار کروایا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب باالخصوص گجرات کی پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ مسلم لیگ کی شرافت کا دور دوبارہ Èنے والا ہے تمام مسلم لیگی ایسے پولیس افسروں اور انتظامیہ کے نام نوٹ کریں جو لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے میں Èلہ کار ہیں۔ Èپ لوگ مت گھبرائیں اور وعدہ کریں کہ جب ہمارا دور Èئے Èپ نے ایسے افسروں کو چھڑانے کیلئے سفارش نہیں کرنی ہم ان کو جیلوں میں ڈالیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ان حکمرانوں کے ہتھکنڈوں سے ہم نے بچانا ہی نہیں ان کو ملک سے بھگانا بھی ہے جنہوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ دیا اور ایک خوشحال پاکستان کو ترقی کی راہ سے ہٹا کر پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان بنانے والی جماعت ہے اور ہم مسلم لیگ کو مضبوط کر کے پاکستان کو بچائیں گے جس کا Èج گجرات کے ورکرز کنونشن سے Èغاز کر دیا ہے۔ چودھری پررویزالٰہی نے خواتین اور اقلیتی ونگ کے نمائندوں کو مخاطب کر کے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے خواتین کو اسمبلیوں‘ بلدیاتی اداروں اور پارٹی میں نمائندگی دی اور اقلیتوں کو ان کے قومیائے گئے اداروں کو واپس کیا‘ انہیں دوہرے ووٹ کا حق دیا۔ اب ان کا فرض ہے کہ وہ مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مسلم لیگ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ خواتین اور اقلیتی ورکرز سے رابطہ رکھیں‘ انہیں منظم کریں کیونکہ کوئی پتہ نہیں کہ کب ان کی ضرورت پڑ سکے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب میں یہ پارٹی پہلا تنظیمی اجلاس ہے۔ یہاں گجرات سے مسلم لیگ نے جو پارٹی کی مضبوطی کا پرچم بلند کیا ہے وہ سارے پاکستان میں اب بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے چار سالہ دور حکومت میں چودھری ظہورالٰہی شہید نے جیل کاٹ کر مسلم لیگ کا نام روشن کیا۔ Èج پھر وہی وقت ہے۔ مسلم لیگ کو نئی طاقت دینے کی ضرورت ہے اور انشاءاللہ ہم مسلم لیگ کو مضبوط بنا کر دم لیں گے۔ انہوں نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ کمزوری نہ دکھائیں‘ ڈٹ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کام کرنے والوں کو عہدے دئیے جائیں گے۔ چودھری وجاہت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم دونوں پارٹیوں کو حکومت کرنے کا وقت دینا چاہتے ہیں لیکن ان کی کرتوتوں سے لگتا ہے کہ ان کے دن پورے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی عوام سے ہے ہمارا نہ کوئی سرے محل ہے نہ جدے والوں سے دوستی ہے اگر اقتدار میں ہم سے کوئی کوتاہی ہوئی تو ہم نے اس سے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایسا ہوتا È رہا ہے کہ کبھی اقتدار میں ہوتے ہیں تو پولیس ہمارے Èگے ہوتی ہے اور جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو پولیس ہمارے پیچھے لیکن ہم نے کبھی اپنے ساتھیوں کو فراموش نہیں کیا یہی ہمارا ا ثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو ہم ایسے کام کریں گے ان غریبوں کو دو وقت کی روٹی مل سکے اور انہیں کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ اس موقع پر ضلع ناظم گجرات چودھری شفاعت حسین‘ سابق صوبائی وزیر میان عمران مسعود‘ قومی اسمبلی کی رکن ماروی میمن‘ مسلم لیگ پنجاب خواتین ونگ کی صدر شاہانہ فاروقی‘ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سامیہ امجد‘ مسز قمر عامر چودھری اور خدیجہ فاروقی بھی موجود تھیں۔

No comments: