اسلام آباد ۔ صدر پرویز مشرف نے آئینی اور قانونی ماہرین سے اتحادی حکومت کی طرف سے متوقع مواخذے پر مشاورت کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایوان صدر کے ذرائع بتایاہے کہ شریف الدین پیرزادہ اور دیگر آئینی و قانونی ماہرین نے صدر پرویز مشرف سے اہم ملاقات کی جس میں انہیں مواخذے کی صورت میں آئینی و قانونی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شریف الدین پیزادہ نے ملاقات میں صدر پرویز مشرف کو مشورہ دیا کہ وہ آئین کے آرٹیکل اٹھاون ٹو بی کے تحت ملک کی گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال، امن و امان اور سیاسی عدم استحکام کی وجوہات کے تحت اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment