بیجنگ ۔ چین میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کی مناسبت سے تیرہ ہزار ایک سو بارہ میٹر کا ایک بڑا بینر دیوار چین پر لہرا دیا گیا ہے جو سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے ۔ اس بینر جسے ’’ اولمپکس ڈریگون ‘‘ کا نام دیا گیا ہے کی تیاری اور اسے دیوار چین پر آویزاں کرنے کے کام میں سینکڑوں رضا کاروں نے حصہ لیا ۔ اس پر اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والے دو سو پانچ ممالک کے پرچم اور دو ہزار آٹھ کی اولمپکس گیمز کے لوگوز بنے ہوئے ہین اس بینرز کی تیاری کا آئیدیا امریکہ میں مقیم چینی آرٹسٹ یاؤ جن ہائی کا ہے جو اس سے قبل دو ہزار ایک میں دس ہزار میٹر کا ’’ اولمپکس ڈرایگون‘‘ دیوار چین پر لہرا کر گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرا چکے ہیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment