اسلام آباد ۔ صدر مشرف کا دورہ چین ازسرنو ترتیب دیدیا گیا ہے ۔ صدر مشرف جمعرات کو تین روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق صدر پرویز مشرف تین روزہ دورے پر جمعرات کو چین روانہ ہوں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق صدر مشرف کا دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ صدر مشرف اپنے دورے میں چینی رہنماؤں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان کی صورتحال اور پاک چین جوہری تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ صدر پرویز مشرف چینی صدر ہوجنتاؤ اور امریکی صدر بش کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل بدھ کو یہ کہا گیا تھا کہ موجودہ سیاسی صورت حال کے پیشِ نظر صدر نے اپنا دورہ چین ملتوی کر دیا ہے تاہم دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صدر کے دورہ چین کو از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment