اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ( پارلیمنٹرینز ) کے سربراہ مخدوم امین فہیم نے صدر پرویز مشرف کے مواخذے کی مخالفت کر دی انہوں نے کہاہے کہ حالات اور صورتحال ایسے نہیں ہیں کہ یہ کام کیاجائے سب کو مل کر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے بارے میں سوچنا چاہیے ایک انٹرویو میں مخدوم امین فہیم نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کا تقاضا ہے کہ سارے معاملات کو چھوڑ کر ملک کے استحکام کیلئے کام کیا جائے انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں صدر کے مواخذے کا معاملہ اٹھانے سے گریز کیا جائے پہلے ملک کو سنبھالا جائے ہر محب وطن پاکستانی کی یہی رائے کہ پاکستان کی سلامتی اور سالمیت کے بارے میں سوچا جائے کسی کے مواخذے کی ضرورت نہیں ہے ایسی باتیں کرنا انتہائی غلط ہے پاکستان کو بچانے کی بات ہے چھوٹی باتوں میں اُلجھنے سے گریز کیا جائے انہوں نے کہاکہ اداروں کو آپس میں لڑانے سے تباہی ہو گی جو کسی کے مفاد میں نہیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment