
کوئٹہ ۔ حکومت بلوچستان نے صدر پرویز مشرف کے دورہ کوئٹہ کی تمام تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سنیئر وزیر سردار ثناء اللہ زہری نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ بلوچستان کا بینہ میں شامل وزراء کا متفقہ فیصلہ ہے کہ وہ صدر پرویز مشرف کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہوں گے کیونکہ وہ غیر آئینی صدر ہیں اور بلوچستان میں آپریشن کے بھی ذمہ ہیں معلوم ہوا ہے کہ صدر اس دورے میں گورنر ہاؤس تک ہی محدود رہیں گے
No comments:
Post a Comment