
اسلام آباد ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان منگل کو اسلام آباد میں مجوزہ ملاقات میں سیاسی صورت حال سے متعلق اہم معاملات میں بریک تھرو متوقع ہے ۔ ججز کی بحالی کے ایشو پر حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان سخت تناؤ پایا جاتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) اس ایشو پر پی پی پی سے حتمی بات چیت کرنا چاہتی ہے ۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اہم رہنما اپنی اپنی جماتوں کے سربراہوں کی معاونت کریں گے۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون اور ورکنگ ریلیشن شپ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ سیاسی حلقوں میں اہم معاملات کے حوالے سے ملاقات میں بریک تھرو کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
No comments:
Post a Comment