سرینگر ۔ جموں میں مسلمانوں پر حملوں،کشمیری ڈرائیوروں کی مارپیٹ اور اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف پرتشدد مظاہروںمیں مائسمہ کا ایک نوجوان جاں بحق جبکہ نوہٹہ میں پولیس پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے کے دوران 3سی آر پی ایف اور 11پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ۔جبکہ نوہٹہ میں ایک بستی پرسی آر پی ایف نے دھاوا بول دیا اور کئی مکانوں کی توڑ پھوڑ کی۔ تفصیلات کے مطابق جموں میں بھاجپا اورسنگھرش سمیتی کے کارکنوں کی طرف سے مقبوضہ وادی کی اقتصادی ناکہ بندی کرنے اور جموں میں مسلمانوں پرحملوں کیخلاف گزشتہ روز بعد دوپہرمائسمہ میں مشتعل نوجوانوں اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے وہاں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ اس موقعہ پرپولیس نے اْس وقت جوابی کارروائی کی جب مظاہرین نے اْن پر شدید پتھراؤ کیا۔پولیس نے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور اشک آور گیس کے درجنوں گولے داغے جسکے نتیجے میں ایک شل22سالہ محمد آصف ڈارولد مرحوم معراج الدین ساکن مائسمہ حال مہجور نگرنامی نوجوان کے سینے پر جالگا اور وہ بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑا۔ آصف معراج کو اسپتال لیجانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ آصف ہائی لینڈ آٹوموبائلزورک شاپ میں بحیثیت ڈینٹرکام کرتا تھا اور5سال قبل اس کا والد اس دنیا سے چل بسا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین پر براہ راست نزدیک سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شل محمد آصف ڈار کے دل پر جا لگاجس کے نتیجے میں اس کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوئی۔ اس موقعہ پر وہاں صف ماتم بچھ گئی اور لوگ دوبارہ سڑکوں پر نکل آکر مظاہرے کرنے لگے۔ جونہی مظاہرین محمد آصف کی لاش ایک جلوس کی صورت میں لے جارہے تھے تو اْسی وقت پولیس نے دوبارہ جلوس پر شیلنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا جس کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔ پولیس نے اندھادھند طریقے سے سوگواراں پر بھی طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ بعد میںلبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور لبریشن فرنٹ فورم کے صدر جاوید احمد میرکی قیادت میں ایک جلوس کی صورت میں محمد آصف کی میت ملہ ٹینگ اپنے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کرنے کیلئے لی گئی۔ اِدھرآئی جی کشمیرنے مائسمہ میں پیش آئے واقعہ کو افسوسناک قراردیتے ہوئے اس کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثناء نوہٹہ میں بھی گزشتہ روز سے ہی نوجوان ٹولیوں کی صورت میں سڑکوں پر نمودار ہوئے اور ہندو فرقہ پرستوں کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ اس دوران نوجوانوں نے وہاں تعینات پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور جھڑپوں کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہا ۔ نوہٹہ میں مشتعل ہجوم اور پولیس اہلکاروں کے مابین تصادم آرائی کے نتیجے میں 3سی آر پی ایف اہلکار اور 8پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ادھرپولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ نوہٹہ پولیس اسٹیشن پر مظاہرین کی طرف سے پیٹرول بم بھی پھینکے گئے ۔دریں اثناء سوموار کوکرفیوکی خلاف ورزی کرنے کے دوران سانبہ میں ہزاروں لوگوں نے سرینگر جموں شاہراہ بند کرنے کی غرض سے جلوس نکالا اور دھرنے پر بیٹھ گئے اس دوران مظاہرین نے ایک گاڑی نذرِآتش کر دی جس کے بعد وہاں تصادم ہوااور پولیس کو گولی چلانا پڑی۔جسکے نتیجے میں دو افراد شہید جبکہ تصادم کے دوران پتھراؤ اورفائرنگ میں 26 دیگر زخمی ہوئے۔ اس دوران جموں کے کئی علاقوں میں فوج کی طرف سے دوستانہ کرفیو نافذ کرنے کے دوران کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے جموں سرینگر ریلوے ٹریک کو بند کر دیا
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment