اسلام آباد ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سابق چےئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) جمشید گلزار کیانی نے کہاہے کہ بطور کور کمانڈرراولپنڈی ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی غلط کام کیا تھا۔ اس حوالے سے شیخ رشید احمد کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کسی پروگرام میں میرے سامنے بات کریں ۔ایک نجی ٹیلی ویژن سے انٹرویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل (ر ) جمشید گلزار کیانی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے ٹکراؤنہیں چاہتے تھے ۔لیفٹیننٹ جنرل جمشید گلزار کیانی نے شیخ رشید احمد کے الزامات کے حوالے سےبتایا کہ وہ راولپنڈی کے کور کمانڈر ضرور تھے تاہم ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی غلط کام کیا تھا ۔شیخ رشید احمد کے ساتھ ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی ۔ شاید کسی فوتگی کے دوران ہو گئی ہو ۔ تاہم شیخ رشید احمد جھوٹ کے بادشاہ ہیں ان میں اگر اتنی ہمت ہے تو وہ سامنے آ کر بات کریں۔ شیخ رشید احمد اگر جرات مند سیاست دان تھے تو جب میں کور کمانڈر تھا اس وقت انہیں اپنی بات کرنی چاہیے تھی اگرمیں نے کوئی خرابی کی تھی تو اس کو سامنے لاناچاہیے تھا دوران سروس میرے کوئی سیاسی مقاصد نہیں تھے ۔میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں صدر مشرف کی کارگل پالیسی کو بے نقاب کیا تھا ۔ صدر مشرف نے منتخب وزیر اعظم کو نظر انداز کر کے کارگل کی غلطی کی تھی۔ شاید شیخ رشید احمد اسی وجہ سے میرے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی کمزوریاں اور ناکامیاں چھپانے کے لیے دوسروں پر الزامات نہیں لگانے چاہیں ۔میں چیلنج کرتاہوں کہ شیخ رشید احمد مجھ سے آمنے سامنے بات کرلیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment