راجوری کے فوجی کیمپ میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا
سری نگر ۔ مقبوضہ جموںو کشمیر میں تعینات بھارتی فوج شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار ہے۔ آئے روز بھارتی فوجی اپنے ہی ہاتھوں ا پنی زندگی کا خاتمہ کر رہے ہیں ۔ بھارتی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے گزشتہ روز راجوری کے فوجی کیمپ میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ فوج کی 525ویںکمپنی سے وابستہ ایک اہلکار نے کیری راجوری کے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خود پر پے درپے گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں مذکورہ کیمپ پر زبردست افراتفری مچ گئی۔ تاہم کیمپ میں تعینات اہلکار فوری طور پر چوکنا ہوگئے اور خون میں لت پت اپنے ساتھی کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کے لئے لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ راستے ہی میں ہی دم توڑ بیٹھا۔ فوج نے خودکشی کے اس واقعہ کے سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز میں خودکشی کا رحجان کافی بڑچکا ہے ۔ حالانکہ ان واقعات پر قابو پانے کے لئے فوج نے متعدد اقدامات اْٹھائے ہیں۔ تاہم ابھی تک ان واقعات کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔خاص طور سے وادی کے مختلف علاقوں میں تعینات فوجیوں اور نیم فوجی دستوں سے وابستہ اہلکاروں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات آئے دن رونما ہوتے ہیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment