نئی دہلی ۔ بھارت میں دومختلف واقعات میں 122 سے زاہد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلا واقعہ بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں رونما ہوا جہاں ایک مندر میں بھگدڑ سے87 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریاست ہماچل پردیش میں مندر میں ہندؤوں کی عبادت کے دوران پہاڑی کے سرکنے کی افواہ سے بھگدڑ ہوئی جس کے نتیجے میں 87 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ نینا دیوی مندر میں دس ہزار کے قریب ہندؤوں کا اجتماع ہورہا تھا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ہلاک شدگان میں تیس بچے بھی شامل ہیں۔زیادہ تر ہلاک شدگان گھٹن کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ادھر مشرقی ریاست بہارمیں ایک ٹرک ڈرائیورسے بے قابوہوکردریا میں گرگیا جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ٹرک میں کسان سوارتھے جوبہارمیں محنت مزدوری کے بعد واپس آرہے تھے ۔پولیس کاکہنا ہے کہ دریا سے 35 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 25زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ٹرک پر60سے زائد مزدورسوارتھے ۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہرکیا ہے ۔امدادی کارکن دریا میں مزید لاشوں کی تلاش کررہے ہیں ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Sunday, August 3, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment