International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

سوات: طالبان سے جھڑپ،٣ سیکورٹی اہلکار جاں بحق

سوات ۔ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں طالبان اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ کے دوران تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جبکہ مختلف علاقوں میں چھ گرلز اسکول نذر آتش کر دیئے گئے۔ یہ جھڑپ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے کالا کوٹ میں ہوئی۔ جس میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ وادی پیوچار کے علاوہ سوات کے تمام علاقوں میں شام سات بجے تک کرفیو میں وقفہ ہے۔ مختلف علاقوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے پروازیں بھی کی ہیں۔ طالبان نے مالم جبہ میں چار اور تحصیل چار باغ کے علاقے گلی باغ میں ایک اور تحصیل مٹہ کے علاقے تارگئی میں بھی ایک گرلز اسکول جلادیا۔آج تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں بم دھماکے سے زخمی ہونے والے ایک اور ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا جس کے بعد دھماکے میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد نو ہو گئی۔ تحریک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی گولہ باری سے عام لوگ مارے جارہے ہیں جس کا سرحد حکومت سے بدلہ لیا جائے گا۔ سوات آپریشن کے دوران اب تک سیکورٹی فورسز، طالبان اور عام شہریوں سمیت چھیانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments: