پشاور ۔ موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے پورا پشاور تباہی سے دوچار ہو گیا جس کی وجہ سے صوبے میں سولہ افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رات سے شروع ہونے والی بارش اور بعد ازاں سیلاب کی وجہ سے صوبہ سرحد خصوصاً پشاور بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے ریگی میں چار افراد ،کافور ڈھیری اور متھرا میں ایک ایک اور حیات آباد میں تین افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اور جمرود میں بارہ افراد ہلاک ہوگئے ۔موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے چھتیں گر گئیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد زخمی ہو ئے ۔پشاور کے نواحی علاقے باچا خان مرکز اور پجگی کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچا دی جس کی وجہ سے کئی مکانات منہدم ہو گئے اور پورا علاقہ پانی میںڈ وب گیا عوام کی مدد کے لئے فوج طلب کرلی گئی اسی طرح چار پریزہ اور خراساں کے علاقوں میں لوگوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے گھروں سے نکالا گیا اور محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا پشاور میں فلڈ ریلیف کمشنر نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا اسی طرح حیات آباد کے ساتھ واقع شاہ کس علاقے میں بھی سیلاب نے تباہی مچا دی پورا قبرستان تباہ ہو گیا ۔ناصر باغ اور دوسرے علاقوں میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ۔جس کی وجہ سے علاقے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment