لنڈی کوتل ۔ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی،سیلاب سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت بارہ افراد جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے،سیلاب سے سینکڑوں مکانات تباہ ،مواصلاتی نظام درہم برہم اوردرجنوں مویشی سیلابی ریلے کی نذرہو گئے،انتظامیہ کی طرف سے امدادی کاموں سے چشم پوشی۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیلوں باڑہ،جمرود اور لنڈی کوتل میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے دو بچوں اور ایک خاتون سمیت بارہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔کئی افراد ابھی تک لاپتہ ہیں ۔تحصیل جمرود میں پانچ افراد جبکہ تحصیل باڑہ میں سات افراد جاں بحق ہوئے ۔سیلاب سے تحصیل لنڈی کوتل ،جمرود،شاکس ،غنڈی اور باڑہ میں برقمبرخیل کے علاقوں میں سینکڑوں مکانات سیلابی ریلے میںبہہ گئے ۔سیلاب سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا اور کئی جگہوں پر بجلی کے کھمبے،سڑکیں اور پل سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے ۔علی مسجد کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے پاک افغان شاہراہ بند ہو گئی ۔کئی علاقوں کو بجلی منقطع ہو گئی اور علاقے کے سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ہو گئے ۔سیلاب میں سینکڑوں مویشیوں کے بہنے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔خیبر ایجنسی میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کھلے آسمان تلے بے یارومددگار پڑے ہیں حکومت کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں نہیں کی گئیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب سے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال پہنچاتے رہے ۔آمد و رفت کی معطلی کی وجہ سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پولیٹکل انتظامیہ نے بھی امدادی کاروائیوں سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment