بغداد ۔ عراق میں مختلف واقعات میں دوامریکی فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ جو کہ عراق کی سیاسی جماعتوں میں کرکوک شہر کے مستقبل پر اتفاق رائے ہو گیا ہے ۔ عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر خالد عطیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارلیمانی گروپ کر کوک شہر کے مستقبل پر متفق ہو گئے ہیں اور بہت جلد صوبائی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر پارلیمنٹ میں ایک بار پھر بحث ہو گی جس کے بعد مقامی انتخابات ہوں گے ادھر مشرقی بغداد میں بم دھماکے سے امریکی بکتر بند گاڑی تباہ اور دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے صوبہ نینوا کے ڈپٹی گورنر کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں ایک محافظ ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے شمال مشرقی بغداد میں بم دھماکے سے دو عراقی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔ جلہ میں کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ مشرقی موضل میں دو لاشیں ملیں جبکہ ایک خاتون اور ایک مزاحمت کار کو گولی مار دی گئی۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Tuesday, August 5, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment