International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Tuesday, August 5, 2008
برطانیہ میں طلباء کے لیے نئے ویزا قواعد
دوبئی ۔ طلباء جو اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ کا سفر کر رہے ہیں انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو اہل ثابت کرنا ہو گا اور کامیابی کے لیے کم سے کم 40 نشانات حاصل کرنے ہوں گے۔ نیز انہیں یہ بھی ثابت کرنا ہو گا کہ وہ مالیاتی طور پر خود کفیل ہیں اور برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے مصارف برداشت کر سکتے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ ہفتہ امیگریشن کے نئے قوانین اعلان کیا گیا ہے تاہم طلباء برطانوی یونیورسٹیز سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد دو سال تک کام کر سکتے ہیں قبل ازیں یہ مدت ایک سال تھی ۔ رواں سال نومبر سے کالجس اور یونیورسٹیز میں طلباء کو رہائش کی ایک بائیو میٹرک اجازت بھی دی جائے گی جو ایک شناختی کارڈ کے مماثل ہو گی۔ نشانات پر مبنی نظام کا اطلاق غیر یورپی معاشی علاقہ اور امارات کے طلباء کے لیے ہو گا۔ مذکورہ قوانین طلباء کا بوگس کالجس اور یونیورسٹیز سے تحفظ کرنے کے لیے برطانیہ کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں برطانوی سفارت خانے نے ان تبدیلیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طلباء جو سال 2009-2010ء میں تعلیم کے لیے درخواست دے رہے ہوں ان پر آئندہ سال سے ان نئے قوانین کا اطلاق ہو گا۔ ایران اورخلیجی ممالک میں ویزا خدمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیکی کولٹن نے خلیج ٹائمس کو بتایا کہ نئے قواعد کے تحت طلباء کو برطانیہ میں ایک لائسنس شدہ تعلیمی ادارہ کی جانب سے اسپانسرشپ کی ضروری ہو گی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment