International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

چھ بڑی طاقتیں ایران پر نئی پابندیاں لگانے پر متفق ہو گئیں

نیویارک ۔ چھ بڑی طاقتیں ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر متفق ہو گئیں۔سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے نمائندوں نے ایران کے معاملے پر ٹیلی فونک بات چیت کی۔ مغربی نمائندوں نے اتفاق کیا کہ ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن ہفتہ کے روز ختم ہو چکی ہے۔ مگر ایران نے عالمی طاقتوں کے مراعاتی پیکج کا مثبت جواب نہیں دیا۔ اس لیے نئی پابندیاں عائد کی جائیٰں گی دوسری جانب ایران کے جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاؤیر سولانا سے کہاہے کہ ایران نے جوہری پروگرام معطل نہیں کیا۔ اس لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنے وعدے کے مطابق مثبت جواب نہ دیا تو عالمی طاقتیں اقوام متحدہ کے ذریعے مزید پابندیاں عائد کریں گی فرانس نے بھی ایسا ہی بیان جاری کیا ہے

No comments: