سوات ۔ سوات میں طالبان کے خلاف آپریشن منگل کے روز ساتویں روز بھی جاری رہا۔ طالبان نے مینگورہ اور مٹہ میں مزید دو گرلز سکول نذر آتش کر دیئے۔ بونیر میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق ہو گیا۔ مینگورہ شہر میں نامعلوم افراد نے ایک گرلز سکول کو آگ لگا دی جبکہ مٹہ کے علاقے میں بھی شرپسندوں نے ایک گرلز سکول کو آگ لگا دی ۔ واضح رہے کہ اب تک سوات کے علاقے میں سینکڑوں گرلزسکول پہلے ہی نذر آتش کئے جا چکے ہیں۔ ادھر بونیر کے علاقے میں پولیس موبائل پر شرپسندوں کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی جاں بحق اور دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment