International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Sunday, August 3, 2008
جاپان افغان مشن دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو گیا
ٹوکیو ۔جاپان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحیرہ ہند میں افغانستان میں لڑ رہے امریکی جہازوں کے لئے ایندھن فراہم کرنے بحریہ کے مشن پر برسر اقتدار اتحاد میں مفاہمت کی کوشش کی جائے گی ۔ واشنگٹن نے واضح کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ جاپان اپنا یہ مشن برقرار رکھے لیکن اس مشن کو برقرار رکھنے کے لئے جاپان میں ضروری قانون سازی باقی ہے ۔ اپوزیشن کے اثر والے ایوان بالا نے اس قانون کو روک رکھا ہے ۔ وزیر خارجہ ماسا ہیکو کمورا نے کہا کہ برسراقتدار اتحاد میں شامل جماعتوں میں اس قانون کی منظوری کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ یہ بل پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں پیش کیا جائے گا جو اس مہینہ یا آئندہ ماہ طلب کیا جانے والا ہے ۔ لیکن قانون کی منظوری مشکل نظر آتی ہے کیونکہ ستمبر میں عام انتخابات منعقد ہو سکتے ہیں ۔ کیوڈو خبررساں ایجنسی نے ایک سروے شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 52.4 فیصد رائے دہندے جاپان کے اس مشن کے خلاف ہیں صرف 34 فیصد ہی اس کی تائید کرتے ہیں ۔ گزشتہ نومبر میں جاپان نے افغانستان میں لڑ رہے ہیں امریکی طیاروں کو بحرہند میں متعین اپنی کشتیوں کے ذریعہ ایندھن سربراہ کرنیکا کام روک دیا تھا کیونکہ برسر اقتدار اتحاد کو قانون کی منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوئی تھی ۔ وزیر دفاع یوشی ماسا حیاشی نے کہا کہ اس اہم ترین مسئلہ پر عوام کو بھی راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment