تہران ۔ عالمی طاقتوں کی جانب سے یورینیم کی افزودگی بند کرنے کے لیے ایران کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہو گئی ہے تاہم ایران کے صدر نے جوہری پروگرام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایران کو اس کے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے 19 جولائی کو ڈیل کی پیشکش کی گئی تھی اور اسی سلسلے میں جواب کے لیے اسے 14دن کی مہلت دی گئی تھی جو اب ختم ہو گئی ہے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کے بعد ایران کی صدارتی ویب سائٹ پر جاری بیان میں واضح طور پر کیا گیا ہے کہ ایران دنیا کی بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری تنازعہ میں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ سلامتی کونسل تین مرحلوں میں ایران پر پابندیاں عائد کر چکی ہے جبکہ امریکی چوتھے مرحلے کی پابندیاں کے لیے بھی پر عزم ہے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Sunday, August 3, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment