International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

خود کو جسمانی ایذا پہنچانے والوں کا نفسیاتی علاج ممکن

نیویارک ۔ آسٹریلیا کے تحقیق کاروں نے خود کو جسمانی ایذا دینے والوں کے نفسیاتی علاج کے لئے پہلی بار راہنما خطوط تیار کئے ہیں راہنما خطوط کے مطابق جو شخص خود کو جسمانی ایذا دینے والے فرد کی مدد کرنا چاہتا ہے اسے پرسکون رہنا چاہئے اور مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے ۔ اسے یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اگر اس فرد کو کوئی پریشانی یا تکلیف ہے تو وہ دور ہو جائے ۔ اسے خود کو اذیت دینے سے براہ راست نہیں روکنا چاہئے ۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے کہ خود کو اذیت پہنچانے کا عمل دوسروں کی نظریں بچا کر کیا جاتا ہے ۔ اس لئے ایسے شخص کی مدد کرنے والے افراد کو یہ جاننا ضروری ہے کہ اس شخص کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے ملبورن یونیورسٹی کے ڈاکٹر کلیئر ایم کیلی اور ان کے ان کے ساتھیوں نے راہنما خطوط تیار کرنے کے لئے کئی ڈاکٹروں ‘ نرسوں اور ایسے 16 افراد کی مدد لی جو خود کو جسمانی ایذائیں دیتے تھے

No comments: