International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری ظہیر الدین کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا

لاہور ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے پنجاب اسمبلی کے رولز (1) ( این ) پروسیجر پنجاب اسمبلی 1997ء کے تحت اپوزیشن کے نامزد امیدوار چوہدری ظہیر الدین کا بطور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نوٹیفکیشن کردیا ہے ۔ چوہدری ظہیر الدین پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل اور فیصل آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 55 سے منتخب ہوئے تھے ۔ 18 فروری 2008ء کے انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی میں ابھی تک کسی رکن کو بھی اپوزیشن لیڈر نامزد نہیں کیا گیا تھا جس کیلئے مسلم لیگ (ق) نے باقاعدہ تحریک بھی چلائی اور پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا احتجاجی کیمپ بھی لگائے رکھا گیا ۔ جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اگلا اجلاس شروع ہونے سے صرف 2 روز قبل سپیکر پنجاب اسمبلی نے چوہدری ظہیر الدین کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرتے ہوئے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

No comments: