واشنگٹن ۔ وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کی دوڑ میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہا ہے ریپلکن صدارتی امیدوارجان میک کین ان کے حریف ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار بارک اوبامہ کی سبقت کو رفتہ رفتہ کم کر رہے ہیں ۔ یہ بات حالیہ عرصہ میں امریکہ کئے گئے مختلف پول کے اوسط میں بتائی گئی ۔ اوبامہ جنہیں امریکہ کے پہلے سیاہ فا صدر بننے کی امید ہے ‘ اب ایریرزونا ریاست کے سینیٹر میک کین سے صرف تین نشانات آگے ہیں ۔ امریکہ کے قومی پولس میں میک کین کے اوسط نشانات 44 فیصد پائے گئے جبکہ اوبامہ کے نشانات 47 فیصد رہے ۔ یہ اوسط ویتنام جنگ کے آزمودہ کار فوجی افسر اور اوبامہ کے درمیان پائے جانے والے پانچ نشانات کے تفاوت سے کم ہیں ۔ یہ بات سی این این کے پول آف پولس میں بتائی گئی ۔ پول آف پولس میں 30 جولائی سے 31 جولائی پول کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ گیالک کے پول میں بتایا گیا ہے کہ دونوں امیدوار مسلسل کئی دن تک کمی بیشی کے درمیان جھولنے کے بعد 44 فیصد کے اوسط تک پہنچ گئے ہیں ۔ سی این این کے سینئر سیاسی محقق ایلن سلور لیب نے بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اوبامہ کو یورپ اور مشرق وسطیٰ کے دورہ سے نیا حوصلہ ملا ہے ۔ لیکن اب اس میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن مجموعی طور پر اس دوڑ کی گرمجوشی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ اوبامہ ڈیموکریٹک امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد سے اب تک میک کین سے آگے ہیں ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Monday, August 4, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment