International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

جموں میں کشیدہ حالات اور اقتصادی ناکہ بندی ، مختلف علاقوں میں ٣٧٩ شادیاں منسوخ اور ایک ہزار شادیوں کو موخر کر دیاگیا

سری نگر ۔ امرناتھ شرائن بورڈ کے مسئلہ کو لے کر جموں میں چلنے والے ایجی ٹیشن اور وادی کی اقتصادی ناکہ بندی سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظرمیںشہر سرینگر اور وادی کے مختلف قصبہ جات میں 379 شادیاں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ اس دوران 1000شادیوںکو مو خرکر دیاگیاہے۔آل کشمیر بوچرس یونین کے صدر حاجی خضر محمد ریگو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شادیوں کے اس سیزن کے دوران قناعت اور سادگی سے کام لیں ،انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ کئی دن سے جموں سرینگر شاہراہ بند پڑی ہے اور ہم روزانہ ایک کروڑ 30 لاکھ کا خسارہ برداشت کررہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ چونکہ وادی میں گوشت کی سپلائی راجستھان سے آتی ہے اور ہمارے کئی ٹرک پٹھانکوٹ اور دوسری جگہوں پر درماندہ ہیں ،لیکن ان حالات میں بھی لوگ ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں ۔اْن کا کہنا تھا کہ یہ کشمیری قوم کے لئے امتحان کی گھڑی ہے اور وادی کے غیور عوام کو چاہئے کہ وہ شریعت کے مطابق چائے اور قہوہ پر قناعت کرکے شادیاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور جتنا خسارہ ہم اٹھا رہے ہیں وہ عوام کی خاطر برداشت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بلوائیوں کے آگے نہیں جھکیں گے بلکہ سادگی اور قناعت پسندی سے اس کا توڑ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری اور قناعت پسندی میں ہی آزادی بھی مضمر ہے اور یہی کارِ ثواب بھی ہے ۔ ادھر آل کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے صدر منظور احمد ماگرے نے بتایا کہ ’’ ہم نے اپنی شکایات اعلیٰ افسران تک پہنچا کراْن سے مداخلت کی اپیل کی تھی تاہم ان کی یقین دہانیاں سراب ثابت ہوئیں اور ہم روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ’’ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کفایت شعاری اور قناعت پسندی سے کام لیں اور مصیبت اور امتحان کی اس گھڑی میں ثابت قدم رہیں‘‘ ۔

No comments: