International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

وزیراعظم انکوائری کرائیں واشنگٹن کا دھکا کس نے دیا‘ پرویزالٰہی




لاہور ( ٰاے پی ایس) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف

ئینی طور پر وزارتِ اعلیٰ کے عہدہ کے اہل نہیں رہے اور پنجاب اسمبلی کے ئندہ اجلاس کیلئے پارٹی میٹنگ میں ان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اتوار کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکمران وسیع تر ملکی مفاد میں ہمارے تمام تر تعاون کے باوجود داخلی اور خارجی معاملات میں بالکل ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے واشنگٹن اور کولمبو کے دوروں سے ان کی ٹیم کی نا اہلی کے باعث ملک کی جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی۔ دفاع‘ کشمیر‘ ایٹمی‘ تجارتی سمیت تمام اہم معاملات پر پاکستان کا موقف کمزور ہوا بلکہ منتخب وزیراعظم کی بھی سبکی ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ وزیراعظم کے خلاف سازش تھی۔ وزیراعظم اس بات کی انکوائری کروائیں کہ انہیں واشنگٹن کا دھکا کس نے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث ورلڈ بنک نے صوبہ کے مختلف منصوبوں کیلئے امداد دینے سے انکار کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نالوں اور گٹروں کی صفائی کی مہارت اور تجربہ سے ضرور فائدہ اٹھائیں لیکن عوام کے مسائل باالخصوص مہنگائی پر ضرور توجہ دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے نئی حکومت کو قومی خدمت کے جذبے کے تحت اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔ لیکن ماحول سازگار ہونے کے باوجود یہ کچھ نہیں کر سکے۔ اتحادی حکمرانوں نے اب تک کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچا ہو بلکہ ان کے ہر اقدام سے ہر شعبہ میں گھاٹا ہی سامنے یا ہے۔ وزراءاندرون ملک تو نالائقی کا مظاہرہ کرتے ہی ہیں وہ پاکستان سے باہر جا کر بھی پاکستان کی تضحیک کا باعث بنے۔ وزیر دفاع پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھانے پر بات کرنے کی بجائے اپنے دفاعی اداروں کو ہی کوستے رہے یہ تو اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ئی ایس ئی جیسے اہم قومی دفاعی ادارے کے خلاف ان کا شب خون ناکام ہو گیا ورنہ یہ تو اس ادارے کو بھی غیر موثر بنانا چاہتے تھے جس کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے اور اسلامی ممالک اس کے باالخصوص احسان مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران کولمبو کانفرنس میں کشمیریوں کے قتل عام اور کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ اور پاکستانی علاقوں میں بھارتی مداخلت جیسے مسائل اٹھانے کی بجائے بھارتی سفارتخانہ پر حملہ کی انکوائری کی بات کرتے ہیں۔ یہ حکومت کی بے حسی‘ بے خبری اور من موہن اور کرزئی جیسے کمزور حکمرانوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کی بات نہیں تو کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مہنگائی‘ بد امنی‘ بیروزگاری میں اضافے‘ اقربا پروری اور انتقامی کارروائیوں سے ملک میں مایوسی پھیل رہی ہے۔ ہر بات پر جمہوریت کی رٹ لگانے والوں نے پارلیمنٹ کو نظر انداز کر رکھا ہے۔ فاٹا اور قبائلی علاقوں کے حالات ہمارے دور سے زیادہ خراب ہیں۔ غربت بڑھنے سے خود کشیاں بڑھ گئی ہیں لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں۔ 50 فیصد فیکٹریاں بند ہیں‘ سرمایہ باہر جا رہا ہے‘ پنجاب جیسے زرعی صوبہ میں ٹا غائب ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ کی ترجیحات میں مہنگائی‘ بیروزگاری‘ تعلیم‘ صحت نہیں بلکہ سستی شہرت سرفہرست ہے جس کیلئے وہ بارش کے پانی میں کھڑے ہو جاتے ہیں‘ افسروں کو گالیاں دیتے ہیں‘ جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرواتے ہیں‘ انہیں پتہ ہے کہ وہ ئینی لحاظ سے نا اہل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے وہ بلڈپریشر کا شکار ہیں۔ ان کے اسی رویہ کے باعث بیورو کریسی ان کی بات نہیں سنتی۔ قابل اور محنتی اعلیٰ افسر صوبہ سے باہر تبادلے کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکمران کہتے ہیں سب کچھ وراثت میں ملا ہے۔ وراثت میں تو 17 ارب ڈالر کا زرمبادلہ‘ موجودہ سے تین گنا کم قیمتیں‘ ٹا اور بجلی ملی تھی لیکن نالائق اولاد نے بیڑہ غرق کر دیا۔ یہ ایک معذور بچی کو انعام دے کر تصاویر شائع کرواتے ہیں ہم نے ہر ضلع میں معذور بچوں کیلئے ادارے بنائے‘ ایک ارب روپے کا بجٹ رکھا‘ چائلڈ پروٹیکشن کے ادارے بنائے۔ ہمارے فلاحی اور تعلیمی اقدامات کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی جبکہ یہ ان میں کیڑے نکالنے اور ختم کرنے میں ناکامی کے بعد اب ان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ کی نا اہلی اور بد انتظامی کے باعث ہو رہا ہے جو قابلیت اور ئینی حیثیت دونوں لحاظ سے نا اہل ہیں اور وزیراعلیٰ کے عہدے پر غیر ئینی طور پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو کہتے ہیں اس کا الٹ کرتے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیوں کا پروپیگنڈہ کرتے رہے اب تمام خود استعمال کر رہے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اتحادی حکمران پنجاب اور سندھ میں انتقامی کارروائیوں کے سوا ہر معاملے میں نااہلیت اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بے شمار مسلم لیگیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ڈٹ پر ڈٹ کروا رہے ہیں تاکہ کسی نہ کسی طرح مقدمات درج کر سکیں۔ انہیں چاہئے کہ انتقامی کارروائیوں کی بجائے عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ رمضان رہا ہے اس سے پہلے مہنگائی کم کریں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم وزیراعظم کے دوروں‘ پاک بھارت تعلقات‘ دہشت گردی سمیت تمام اہم معاملات کو پارلیمنٹ کےئندہ اجلاس میں اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ کو فعال بنانے اور اس کی تنظیم نو کیلئے رمضان سے پہلے ضلع وار دورے کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کی رکن ماروی میمن نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے ئندہ اجلاس کیلئے 100 دن کی حکومتی کارکردگی‘ چین اور بھارت کے بارے میں حکومتی پالیسی کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے تحاریک التواءجمع کروا دی گئی ہیں جبکہ ہر وزرارت اور شعبہ کی کارکردگی سے متعلقہ 300 سے زائد سوالات اور اہم امور کے بارے میں 25 توجہ دلائو نوٹس بھی دئیے گئے ہیں۔ اے پی ایس

No comments: