International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

تھائی فوجیوں نے کمبوڈیا کے ایک اور مندر پر قبضہ کرلیا

نام پونہ ۔ کمبوڈیا نے کہا ہے کہ تھائی فوجیوں نے اپنی سرحد پر ایک دوسرے مندر کے علاقے پر قبضہ کرلیا ہے جس سے 15 جولائی سے شروع ہونے والا تنازعہ مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔ کمبوڈین حکام نے کہا کہ ان تھائی فوجیوں کو حال ہی میں کمبوڈیا کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں تاموان تھام مندر پر متعین کیا گیا تھا۔ کمبوڈیا کے حکام کی جانب سے تین تھائی سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے بعد جولائی کے وسط سے دونوں ملکوں کے سینکڑوں فوجیوں کو گیارہویں صدی کے پریس وہیر مندر پر متعین کیا گیا ہے۔ ان سرگرم کارکنوں کو اس مندر میں پہنچنے کے لیے غیر قانونی طورپر کمبوڈیا داخل ہونے کی بنا پر گرفتارکیا گیا تھا۔ جمعہ کے روز بودھ بھکشوؤں اور کمبوڈیا کے فوجیوں نے اس قدیم مندر میں عبادت کی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ پیر کے روز اعلان کیا تھاکہ وہ اپنے فوجیوں کی واپسی کے لیے تیار ہیں لیکن انہوں نے اس سلسلے میں کوئی نظام الاوقات نہیں بتایا۔

No comments: