International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

اولمپکس کے دوران ” آپ کیا نہیں کریں گے” کی فہرست جاری

بیجنگ ۔ بیجنگ اولمپکس 2008ء کے آغاز میں صرف پانچ دن رہ گئے ہیں اور منتظمین نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر سیاحوں کی رہنمائی کے لئے ایک لمبی چوڑی فہرست جاری کی ہے جس میں انہیں مختلف امور سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ویب سائٹ پر ہدایت کی گئی ہے کہ اولمپکس کے موقع پر رقم بچانے کے لئے باہر یا کھلی جگہوں پر مت سوئیں کیونکہ شہروں کا ثقافتی امیج اورصفائی ستھرائی برقرار رکھنے کے لئے اس پر پابندی ہے۔موسم گرما میں مزید حدت کا موجب مت بنیں،شراب پیئں اور نہ آتش بازی کا مظاہرہ کریں.توہین آمیز بینرز آویزاں کرنے سے بھی گریز کییجئے ۔ منتظمین کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے۔ اولمپکس مقابلوں کے انعقاد کی جگہوں پر ذہنی معذوری کاشکار یا جنسی طور پر منتقل ہونے والے امراض کا شکار افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی اورسگریٹ نوشی بھی ممنوع ہوگی۔ غیرملکی اپنے قیام کے دوران چینی قوانین کا احترام کریں اور چین کی قومی سلامتی یا اس کے سوشل آرڈر کو نقصان پہنچانے کا موجب نہ بنیں فہرست میں مزید کہا گیا ہے۔ بیجنگ اولمپکس کا باقاعدہ آغاز 8 اگست کو ہوگا ۔

No comments: