میکسیکو سٹی ۔ دو کروڑ آبادی والے شہر میکسیکو سٹی میں ایک ہفتہ پر محیط شروع ہو گئی ہے ۔ ایڈز وہ مہلک بیماری ہے جس کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا۔ اپنے آغاز سے اب تک پچھلے 25 سالوں میں یہ بیماری دنیا بھر میں پھیل چکی ہے اور ڈھائی کروڑ افراد کو لقمہ اجل بنا چکی ہے۔ اور روز بہ روز پھیلتی جا رہی ہے۔ عالمی ایڈز سوسائٹی کی طرف سے منعقد کردہ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے 25 ہزار لوگ شریک ہیں جن میں سائنس دانوں، سیاست دانوں، ایڈز ایکٹیوسٹ اور میڈیا سمیت سبھی شامل ہیں۔ کانفرنس کا مقصد ہے ایچ آئی وی اور ایڈز کی موجودہ صورتِ حال کا احاطہ کرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا۔ کچھ ایسے لوگ بھی اس کانفرنس میں شامل ہیں جنہوں نے ایڈز کی تعلیم دینے کے لیے نت نئے اور انوکھے طریقے نکالے ہیں۔ جیسے سورئے مکالا اور گری کمار۔ جو کینیڈا سے سائیکل چلا کر میکسیکو سٹی پہنچے ہیں۔ 50 دن کی یہ محنت انہوں نے اپنی حیدرآباد اور کینیڈا کی غیر سرکاری ایجنسی بی کئیر کے لیے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راستے میں جہاں بھی انہیں لوگوں کی بھیڑ نظر آتی، وہ رک کر ان سے ایڈز کے بارے میں بات چیت کرتے۔ لیکن پاکستان اور مسلم دنیا ابھی ایڈز اور ایچ آئی وی پر کھلے عام بات چیت کرنے کے مرحلے تک نہیں پہنچے ہیں ۔ ان ممالک میں ایڈز صرف ایک بیماری ہی نہیں ہے بلکہ معاشی وبال ہے، کیونکہ ایڈز کے مریضوں کو عمومًا اتنے تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اکثر مریض اپنے مرض کا اعتراف کرنے سے کتراتے ہیں۔ اس کانفرنس میں ان تمام مسائل پر بات چیت ہو رہی ہے ۔ یہ بھی زیر بحث ہے کہ ایڈز جیسے مہنگے مرض کے علاج کے لیے غریب ملک وسائل کہاں سے لائیں، اس مرض کے خلاف پھیلی غلط فہمیوں کو کیسے دور کیا جائے اور مریضوں کو تعصب سے کیسے بچایا جائے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Monday, August 4, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment