International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

موجودہ امریکی کانگریس پاکستان کے لیے ١٥ ارب ڈالرکی فوجی امداد کی منظوری نہیں دے گی

واشنگٹن ۔ پاکستان کے لیے 15ارب ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری موجودہ امریکی کانگریس نہیں دے سکے گی ایک نجی ٹی وی نے امریکی کانگریس کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے لیے 15 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا بل موجودہ کانگریس منظور نہیں کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بل کی قانون سازی 4 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے ممکن نہیں۔ امریکی کانگریس کی مدت رواں ہفتے مکمل ہو رہی ہے جس کے بعد کانگریس کی کارروائی ستمبر میں شروع ہو گی۔ جو دو یا تین سے زیادہ جاری نہیں ہے رہے گی۔ اس دوران اہم معاملات پر قانون سازی نہیں کی جائے گی۔ امریکی کانگریس اگلے سال جنوری میں اہم معاملات پر بحث کے بعد قانون سازی کرے گی اور اسی سیشن میں پاکستان کی غیر فوجی امداد کی بھی منظوری دی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس بش انتظامیہ کی درخواست پر اس ہفتے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی اپ گریڈ یشن کے لیے 78 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دے گی۔

No comments: