International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

حکمران اتحاد میں صدر مشرف کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دینے کی تجویز پیش

اسلام آباد ۔ حکمران اتحاد میں صدر پرویز مشرف کو پارلیمنٹ سے اعتماد کاووٹ لینے کا مشورہ د ینے کی تجویز پیش کردی گئی ۔ تجویز پر اتفاق رائے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صدر کوپارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز صدارتی انتخاب کے موقع پرجنرل پرویز مشرف کی جانب سے نئی پارلیمنٹ سے اعتماد کاووٹ لینے کی یقین دہانی کے تناظر میں سامنے آئی ہے ۔ اس تجویز کے حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بعدازاں اتحادی جماعتوں کو اس بارے میں اعتماد میں لیا جائے گا۔ تجویز قابل عمل ہونے کی صورت میں صدر کوپارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے بارے میں کہہ دیا جائے گا

No comments: