جیٹ فیول آئل ‘ ڈیزل آئل اور ایل پی جی کی پیداوار میں کمی واقع ہوئی ‘ سرکاری اعداد و شمار
اسلام آباد ۔ مالی سال 2007-08ء کے پہلے 11 ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا حجم 12 ارب 32 کروڑ 27 لاکھ لیٹر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی نسبت 4.70 فیصد زیادہ ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2007-08 ء کے 11 ماہ ( جولائی تا مئی ) کے دوران ایک ارب 21 کروڑ 20 لاکھ 18 ہزار لیٹر جیٹ فیول آئل پیدا ہوا جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کی نسبت 14 فیصد کم ہے ۔ اس طرح مٹی کا تیل 8.01 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کروڑ 21 لاکھ 25 ہزار لیٹر ‘ موٹر سپرٹس 11.63 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 67 کروڑ 69 لاکھ 94 ہزار لیٹر ‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 11.82 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 87 کروڑ 27 لاکھ 47 ہزار لیٹر ‘ ڈیزل آئل 7.34 فیصد کمی کے ساتھ 14 کروڑ 30 لاکھ 82 ہزار لیٹر ‘ فرنس آئل 5.40 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 27 کروڑ 33 لاکھ 22 ہزار لیٹر ‘ لبریکٹنگ آئل 0.89 فیصد کمی کے ساتھ 21 کروڑ 8 لاکھ 26 ہزار لیٹر ‘ جٹ بیجنگ آئل 8.98 فیصد اضافے کے ساتھ 45 لاکھ 95 ہزار لیٹر ‘ سالونیٹ نیتھا 1.19 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 16 کروڑ 85 لاکھ 97 ہزار لیٹر ‘ ایل پی جی 3.97 فیصد کمی کے ساتھ 47 کروڑ 53 لاکھ 38 ہزار لیٹرز اور دیگر پٹرولیم مصنوعات 9.89 فیصد کمی کے ساتھ 2 کروڑ 30 لاکھ 85 ہزار لیٹرز پیدا ہوئیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment