
حاصل پور ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں فی الوقت مفاد پرست لوٹوں کے لیے کوئی جگہ نہیں چوہدری برادران کے دو راقتدارکے آرام پرست آفسران اپنا قبلہ درست کریں عوام کی خدمت کریں وگرنہ آٹھ سالہ بدانتظامیوں کو جلد ٹھیک کر دیں گے۔ قبضہ گروپوں کو قرار روا تھی سزادی جائے گی اتحاد کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ اعلان مری کے مطابق ججز بحالی سمیت تمام مسئلے حل کر ائے جائیں عدلیہ کی آزادی اور معزول ججز کی بحالی تک ملک میں ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ( ن )حاصل پور کے پارٹی وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اب تمام معاملات پر حتمی بات چیت کی جائے پرویز مشرف کا مواخذہ مہنگائی لوڈ شینڈنگ کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کا اولین ایجنڈا ہے ججز کی بحالی ہمارے منشور کا حصہ ہے معزول ججز کی بحالی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو ججوں کی بحالی کے حوالے سے کوئی ڈیٹ لائن نہیں دی اگر معزول ججز دونومبر والی پوزیشن پر بحال نہ کئے گئے تو پھر مخلوط اور اتحاد کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہو جائیں گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی ہر حال میں ہو گی اور یہ جنگ میاں محمد نواز شریف وکلاء اور عوام ایک ساتھ لڑ رہے ہیں ملک کو تباہی کے دہانے پہنچانے کے ذمہ دار پرویز مشرف ، چوہدری برادران و سابق حکمران ہیں اور ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے پنجاب ممبر کے ڈی سی او ڈی پی او تحصیل سطح پر ہر اتوار اور تحصیل سطح کے آفسران یونین کونسلوں کی سطح پر کھلی کچہریاں لگا کر عوام کو روز مرہ درپیش مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں ابن الوقت مفاد پرست لوٹوں کے لیے کوئی جگہ نہیں آمر پرویز مشرف کے ظلم و جبر کے آٹھ سالہ دور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے ڈٹ کر جوانمردی کا مظاہرہ کیا اور کسی کی کوئی جائز قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی اب انہیں ان کا جائزمقام ملے گا، قبضہ گروپوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کو ذاتی تشہیر کے لیے صوبے کے خزانے کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں قوم کے خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا ہسپتالوں میں نہ ادویات مفت ملتی ہیں نہ ہی سکولوں میں کتابیں ہر محکمے میں کرپشن جاری ہے ہمیں آمر کی جھولی میں بیٹھ کر ربڑ اسٹیمپ اسمبلیاں بنانے والوں کا احتساب کرنا ہو گا چاہئے وہ اسے انتقام ہی سمجھتے رہیں کیونکہ اگر آج احتساب نہ کیا گیا تو آئندہ بھی اس طرح کی اسمبلیاں اور لوگ آتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں وزیر اعلی اور ان کے وزراء نے قبضے کئے ان کا بھی احتساب ہو گا ہم ایسے کام کرنا چاہتے ہیں کہ جانے کے بعد ہمیں اچھے الفاظ کے ساتھ یا د کیا جائے انہوں نے کہا کہ معزول ججز کی بحالی موقف پر چٹان کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں کوئی سودے بازی نہیں کریں گے عدلیہ بحالی کے بارے میں اقتدار کی قربانی بھی دینی پڑی تو دریغ نہیں کریں گے۔
No comments:
Post a Comment