واشنگٹن ۔ عراق پر مارچ 2003 ء میں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی فوج کی طرف سے حملے کے بعد لڑائی میں اب تک بلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 4131ہو گئی ہے ۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو طرفہ کارروائیوں میں 8فوجی شہری بھی ہلاک ہو ئے ہیں 3362 فوجی اہلکار مزاحمت کے دوران مارے گئے امریکہ اور دیگر ممالک کی افواج کی طرف سے فراہم کردہ اعداد کے مطابق عراق میں لڑائی کے نتیجے میں امریکہ کے اب تک 4131 فوجی جبکہ اتحادی ممالک میں برطانیہ کے 176 ، اٹلی33، یوکرائن18، پولینڈ21، بلغاریہ13، سپین11، ڈنمارک7، ای سلواڈور5، لیٹویا اور جارجیا کے تین تین ایسٹونیا ، تھائی لینڈ اور رومانیہ کے دو دو اور آسٹریلیا ، ہنگری ، جنوبی کوریا کے ایک اہلکار ہلاک ہو ئے۔ فوج کی جانب سے موصول ہونے والے تازہ ترین ہلاکتوں میں سے دو فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ معمول کے گشت پر تھے کہ مشرقی بغداد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ فوج کی تازہ ترین ہلاکتوں میں 25 سالہ فوجی اہلکار اینڈ میچل موصل میں گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔ ایک اور 21سالہ فوجی کیون آرڈسکن جو ایک واقعہ میں شدید زخمی ہوا تھا زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment