International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

بھارت اور چین میں امیر وغریب کے درمیان فرق تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔یونیسیف کی رپورٹ

نیو یارک ۔ ایشیاء کے تیزی سے ترقی کر تے ہوئے ملک چین اور بھارت میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے بہت سی ماؤں ،بچوں اور نوجوانوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ایشیاء بحر الکائل میں رہنے والے 40 فیصد سے زیادہ بچے 2006ء میں اپنی پانچویں سالگرہ سے قبل ہلاک ہوگئے ہیں جس کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے 2008ء کی رپورٹ کے مطابق ایشیاء بحر الکائل کے ملکوں میں غریب اور امیر کے درمیان فرق تین گنا بڑھ گیا ہے جس سے بہت سی ماؤں اور بچوں کی زندگی خطرے میں ہے 2006ء میں پانچ سے کم عمر کے 2.1ملین بچے ہلاک ہوئے لہذا اب تیزی سے بڑھتی ہوئی اقتصادیات کو صحت ، غذا ،تعلیم اور بچوں کی حفاظت کے میدان میں خصوصی اقدام کر نے ہوں گے جنوبی ایشیاء اس حوالے سے کافی سست ہے صرف 1.1 فیصد قومی آمدن کا صحت کے لئے متعین کیا گیا ہے پرائیویٹ سیکٹر میں ترقی کر نے سے خطے میں درمیانی طبقے کے لوگوں کی صحت کی سہولیات میسر آئی ہیں اس کے علاوہ پرائیویٹ کلینکس میں کام کر نے والے ملازمین کو بہتر تنخواہیں ملی ہیں دنیا کے نصف بچے ایشایء بحر الکائل میں رہتے ہیں جن کی صحت کے حوالے سے خدمات بڑھ رہی ہیں اور 2015 کے گلوبل گول جس میں 1990ء میں اموات کو کم کر نا ہے یونیسیف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1990 کے بعد خطے میں معاشی ترقی ہو ئی ہے جس سے غربت کم ہوئی ہے جنوبی ایشیاء میں شرح اموات زیادہ ہے جن میں پانچ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں جبکہ یہ تناسب 1990ء سے کم ہو کر آدھا رہ گیا ہے اس طرح چین میں یہ تناسب 1970ء سے 1990ء کے دوران کم ہوا اور مزید کم ہو رہا ہے اس میں ملک کو مزید اقدام کر نے کی ضرورت ہے چین ایک صنعتی ملک ہے اور بیماری کی نوعیت ایک طرح کی ہے اور اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدام سے اس میں بہتری آئی ہے پورے ایشیاء ،بحر الکائل میں 34 فیصد شرح اموات میں 1990ء کے مقابلے میں کمی آئی ہے نمونیا ،اسھال،اور غذائیت کی کمی اموات کے بڑے اسباب ہیں جس نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس کے علاوہ اقتصادی عدم مساوات بھی ایک سبب ہے جو باعث خطرہ ہے

No comments: