اسلام آباد ۔ گزشتہ مالی سال2007-08 کے دوران تجارتی خسارہ15 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2007-08 کے دوران برآمدات کی مجموعی مالیت 20 ارب 12 کروڑ رہی جبکہ اس عرصے کے دوران درامدآت کا حجم35 ارب41کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔تاہم وفاقی اداراہ شماریات کے مطابق مالی سال 2007-08کے دوران تجارتی خسارہ20ارب 74کروڑ56لاکھ 39ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیاکیونکہ اس دوران برآمدات کی مجموعی مالیت 19 ارب 22کروڑ28لاکھ ڈالر رہی جبکہ اس عرصے کے دوران درامدآت کا حجم39 ارب 96کروڑ 85لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق جون 2008 میں برآمدی مالیت ایک ارب 98 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کے دوران ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ ہے۔تاہم درآمدات کا حجم 3 ارب 44 کروڑ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔اس طرح جون 2008 میں تجارتی خسارہ ایک ارب 45 کروڑ ڈالر رہا۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment