International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

مقامی طالبان نے شاہ گروپ کے مزید ٦ یرغمالیوں کو رہا کردیا

مہمند ایجنسی۔ مقامی طالبان نے شاہ گروپ کے مزید 6یرغمالیوں کو رہا کردیا۔رہا ہونے والے یرغمالیوں کی تعداد 34ہوگئی۔تاہم باقی ماندہ یرغمالی بدستور مقامی طالبان کی قید میں ہیںجس کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق آج مہمند ایجنسی کے مقامی طالبان نے یرغمال بنائے گئے شاہ گروپ کے مزید 6افرادکو رہا کردیاجس سے رہا ہونے والے یرغمالیوں کی تعداد 34ہوگئی 28افراد پہلے رہا ہوچکے ہیںتاہم شاہ گروپ کے باقی ماندہ یرغمالی مجاہدین بدستور مقامی طالبان کی قید میں ہیں۔جس کے لئے حرکت المجاہدین کا ایک پانچ رکنی جرگہ جو فضل الرحمن خلیل، مفتی عبدالقیوم،کمانڈر شاہ خالد، مولنا شیرعلی شاہ اور محمد نبی عرف تماچے مولا پر مشتمل ہے مقامی طالبان کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔جرگہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ باقی ماندہ افراد بھی جلد رہا ہوجائیںگے۔رہا ئی پانے والے 6یرغمالی جن کا تعلق دیر ،بٹ خیلہ اور تیمرگرہ سے ہے۔ اور وہ اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ مہینے مقامی طالبان اور مجاہدین شاہ گروپ کے درمیان ایک شدید جھڑپ ہوئی تھی جس میںشاہ گروپ کے امیر شاہ خالد ،نائب امیر قاری عبیداﷲ سمیت 8 افرادجان بحق ہوئے تھے ور مقامی طالبان نے شاہ گروپ کے تقریبا80افراد یرغمال بنالئے تھے جن میں سے 34افراد رہا ہوچکے ہیں اور جرگے کے مطابق باقی ماندہ افراد بھی جلدی رہا ہوجائیں گے۔

No comments: