International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Sunday, August 3, 2008
سوات میں حکومتی رٹ بحا ل کرنے کے لئے پاک فوج کے پانچ پلاٹون مالاکنڈ ڈویژن روانہ
پشاور۔ وفاقی حکومت نے سرحد حکومت کی سفارشات کی روشنی میں سوات میں حکومتی رٹ بحا ل کرنے کے لئے پاک فوج کے پانچ پلاٹون مالاکنڈ ڈویژن روانہ کر دیئے ہیں جو حکومتی رٹ کی بحالی تک سوات میں موجود رہینگے ۔ سوات میں حکومتی رٹ بحال کرنے کے لئے آپریشن فیز ٹو شروع کر دیا گیا ہے اور دو روزہ آپریشن کے دوران دونوں طرف سے اور مقامی آبادی کے رہا ئش پذیر جاں بحق ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں ۔ آپریشن کے پیش نظر محکمہ صحت نے مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی ہے اور اضافی ادویات پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔ صوبائی حکومت نے مزید فوج کی طلبی کی ہے ۔ کور کمانڈر پشاور اور وفاقی حکومت کو اپنی سفارشات ارسال کی تھیں ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری سرحد کی جانب سے ارسال کردہ سفارشات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے پاک فوج کے مزید پانچ پلاٹون سوات بھیجوانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ آج سے سوات کے لئے روانہ ہو جائینگے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment