ڈھاکہ ۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت کے ڈھاکہ کے گنجان آباد علاقہ میں پیر کو ایک پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ۔ آگ بجھانے والے ادارہ کے ترجمان عطا الرحمان نے بتایا کہ آگ بجھانے والے عملہ اور مقامی لوگوں نے ڈھاکہ آغا صادق روڈ پر واقع عمارت سے 10 جلی ہوئی لاشیں نکالی ہیں اور پانچ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ۔ آگ بجھانے والے ادارہ کے درجنوں کارکنوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا ہے ۔ ادارہ کے ایک اور ترجمان کے مطابق آگ لگنے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment