واشنگٹن ۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ ( کل ) منگل کو مسلم لیگ ( ن ) کے قائد نواز شریف ملاقات کریں گے ۔ میاں نواز شریف کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ یہ حتمی ملاقات ہو سکتی ہے ۔ ’’وائس آف امریکہ ‘‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان کل منگل کو ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں میاں محمد نواز شریف اعلان مری کے مطابق معزول ججوں کی بحالی اورصدر مشرف کے مواخذہ پر عملدرآمد کے حوالے سے زور دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ معزول ججوں کی آئینی پیکج کے تحت بحالی پر دونوں جماعتوں میں اتفاق نہیں ہو سکا ۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئینی پیکج کے ذریعے معزول ججوں کی بحالی پر زور دیتی رہی اور مشرف کے مواخذے کے مطالبے پر مسلم لیگ ( ن ) سے اختلاف رکھتی تھی ۔ جون میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات ہوئے جس کی ناکامی کے بعد نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن چلے گئے لندن سے واپسی کے بعد جولائی کے اختتام پر نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی سے دوٹوک الفاظ میں بات کریں گے ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment