International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

پاکستان عنقریب فاٹا میں سپیشل سروس گروپ کا یونٹ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ لاس اینجلس ٹائمز کا دعویٰ

واشنگٹن ۔ امریکی اخبار ’’لاس اینجلس ٹائمز ‘‘نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مستقبل قریب میں فاٹا میں سپیشل سروسز گروپ کا یونٹ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ اخبار کے مطابق نام نہ لینے کی شرط پر امریکہ میں ایک پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ سپیشل فورسز کی تعیناتی سے فاٹا میں فوری کارروائی کا مطالبہ پورا ہو جائے گا۔ اخبار کاکہنا ہے کہ پاکستانی حکام نے ایک منصوبہ تجویز کیا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کی خفیہ ایجنسیاں آپس کے اختلافات کو ختم کریں ۔ واشنگٹن میںپاکستان کے پریس اتاشی ندیم حیدر کیانی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معلومات کے تبادلے ،سیکورٹی فورسز کے لیے امریکہ سے تربیتی آلات اور جدید ٹیکنالوجی کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکی انٹیلی جنس کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دی گئی تجاویز زیر غور ہیں جن سے سی آئی اے کو قبائلی علاقوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ دوسری طرف امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے کچھ پیش کی جانے والی تجاویز پر غور ہو ا ہے جن سے سی آئی اے کو قبائلی علاقوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔ دوسری طرف امریکہ میں پاکستانی سفیر حسین حقانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے کچھ تجاویز پر غور ہوا ہے تاہم سی آئی اے اور پینٹا گان نے اخبار کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے

No comments: