International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

مولانا صوفی محمد دوبارہ متحرک ، ١٠ اگست بروز اتوار لعل قلعہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان

تیمرگرہ ۔ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے مرکزی امیر مولانا صوفی محمد دوبارہ متحرک ہو گئے ۔ 10 اگست بروز اتوار لعل قلعہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان ۔ جیل سے رہائی کے بعد مولانا صوفی محمد کا یہ پہلا جلسہ ہو گا۔ اتوار کے روز تحریک نفاذ شریعت محمدی کے خوڑ مدرسہ تیمر گرہ میں اپنے دیگر رفقاء غیاث الدین خان نائب ناظم اعلی تحصیل میدان بہرہ ور خان ضلعی نائب ناظم ، ملک محمد زمان ، حفیظ انور ،فضل سبہان اور شہر مالک خان کے ہمراہ اخباری کانفرنس میں مولانا صوفی محمد نے آئندہ اتوار 10 اگست کو لعل قلعہ میدان میںتحریک کارکنوں کی تحصیل سطح جلسہ عام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شریعت محمدی کا نفاذ اور قیام امن لازم و ملزوم ہیں اور قیام امن کے بغیر شریعت محمدی کا نفاذ ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ شریعت تنظیم نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے سے شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا عملی نفاذ چاہتا ہے جبکہ شریعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نفاذ اور گناہوں کی معافی اور مغفرت قیام امن میں مضمر ہے ۔ لہذا شریعتی نظام کے عملی نفاذ کے لیے بحالی امن ضروری ہے ۔ مولانا صوفی محمد نے کہا کہ تحصیل میدان میں قیام امن کے سلسلے میں آئندہ اتوار دس اگست کو تحریک نفاز شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر اہتمام جلسہ عام ہو گا ۔ اور اس جلسے کا مقصد صرف اور صرف قیام امن ہے ۔ تحصیل میدان سطح یہ جلسہ پوری مالاکنڈ ڈویژن میں قیام امن کے لیے بنیادی سیڑھی ثابت ہو گی پریس کانفرنس کے دران مولانا صوفی محمد نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عملی کردار ادا کرنے اور تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل ک ے بارے میں ڈویژنل شوریٰ اجلاس میں فیصلہ کرانے کے بعد اعلان کریں گے۔

No comments: