تیمر گرہ ۔ تیمر گرہ میں نامعلوم افراد کی چلتی کار سے سیکورٹی فورس پر اندھا دھند فائرنگ ، دیر لیوی فورس کے دو سپاہی جاں بحق اور ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے اتوار کے روز سہ پہر دو بجے کے قریب تیمر گرہ کے قریب دیر پائین اور علاقہ ارنگ آزاد قبائل کی حدود دریائے پنجکوڑہ پر تعمیر کردہ ظلم پل پر سرکاری ڈیوٹی انجام دینے والے سیکورٹی فورس پر چلتی کار سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دیر لیوی فورس کے دو سپاہی نام نامعلوم جاں بحق اور ایک پولیس کانسٹیبل اقبال نورز شدید زخمی ہوگئے نامعلوم حملہ آور واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ زخمی پولیس کانسٹیبل کو تیمر گرہ ہسپتال سے پشاور ریفر کردیا گیا ۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment