International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Wednesday, August 6, 2008

طالبانائزیشن کو کسی صورت کراچی نہیں پہنچنے دیں گے۔رحمن ملک

اسلام آباد ۔ مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبانائزیشن کو کسی صورت کراچی تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا اور مشتبہ افراد کے داخلے کے حوالے سے قانون نافذ کر نے والے ادارو ں اور ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اسلام آباد میں نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے مشیر داخلہ کا کہناتھا کہ حکومت کراچی کے عوام کو مکمل تحفظ فراہم کر نے کی ذمہ داری پوری کرے گی کسی کو اپنی مرضی کا اسلام یا شریعت نافذ کر نے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مہاجر کراچی جانا چاہتا ہے تو اسے مہاجر کیمپ میں رکھا جائے گا اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کی دھمکیوں کا نوٹس لیں انہوں نے الزام لگایا کہ کراچی میں طالبانائزیشن کی سازش پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس معاملے پر سندھ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جانا چاہیے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر اور رہنما فقیر محمد کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں طالبان کی موجودگی کے انکشاف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے تمام خدشات کو درست ثابت کر دیا ہے

No comments: